مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں نائجیریا کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائي اوربین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے چودھویں اور گروپ ڈی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر خارجہ نائجیریا کے دورے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور نائجیریا کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعاون ، علاقائي اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے نائجیریا میں گروپ ڈی ایٹ کا اجلاس کل منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں ملائشیا، انڈونیشیا، پاکستان ، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، مصر اور نائجیریا کے نمائندے شرکت کریں گے۔مذکورہ ممالک ڈي ایٹ کے رکن ممالک ہیں۔
مہر نیوز- 14 جولائی 2011ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نائجیریا کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائي اوربین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1359626
آپ کا تبصرہ